آئی ایم ایف نے مالی سال 23 کے لئے پاکستان کی جی ڈی پی کی پیش گوئی کو 0.5 فیصد کردیا

 

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے رواں مالی سال (مالی سال 2023) کے لیے پاکستان کی شرح نمو کی پیش گوئی 2 فیصد سے کم کر کے 0.5 فیصد کر دی ہے۔  

آئی ایم ایف نے اپنی تازہ ترین ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ میں کہا ہے کہ مالی سال 24 میں پاکستان کی جی ڈی پی 3.5 فیصد رہنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے جو مالی سال 22 میں 6 فیصد تھا۔

مزید برآں، فنڈ نے رواں مالی سال کے لئے افراط زر کی شرح کے تخمینے کو 19.9 فیصد سے بڑھا کر 27.1 فیصد کر دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق مالی سال 22 میں صارفین کی قیمتیں 12.1 فیصد تھیں اور مالی سال 24 میں 21.9 فیصد رہنے کا تخمینہ ہے۔ دریں اثنا، ملک میں بے روزگاری کی شرح 2022 کے 6.2 فیصد کے مقابلے میں 2023 میں بڑھ کر 7 فیصد ہونے کا امکان ہے۔


Previous Post Next Post

Contact Form