پنجاب یونیورسٹی کے منصوبے میں 2 ارب روپے کی بے ضابطگیوں پر نیب کی کارروائی

 


لاہور: قومی احتساب بیورو (نیب) نے پنجاب یونیورسٹی کے ٹاؤن تھری ترقیاتی منصوبے میں 2 ارب روپے کی مبینہ مالی بے ضابطگیوں پر ایکشن لے لیا۔

پنجاب یونیورسٹی کے ٹاؤن تھری منصوبے پر ترقیاتی کام شروع کیے بغیر 2 ارب روپے خرچ کرنے کے بعد نیب حرکت میں آگیا۔ اینٹی کرپشن واچ ڈاگ نے متعلقہ حکام سے مکمل ریکارڈ طلب کرلیا۔

علاوہ ازیں پی یو ٹاؤن ٹو منصوبے کی تعمیر کے ذمہ دار ڈویلپر کو کال اپ نوٹس بھی جاری کیا گیا۔ اینٹی کرپشن واچ ڈاگ نے ڈویلپر سے خریدی گئی زمین، ٹرانسفر کی تفصیلات، فصل کی پیداوار اور منافع کے ریکارڈ کی رپورٹ بھی طلب کی ہے۔


Previous Post Next Post

Contact Form