کابل میں پاکستانی سفیر قتل کی کوشش کے چند ماہ بعد وطن واپس پہنچ گئے

 


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)افغانستان میں پاکستان کے ناظم الامور عبیدالرحمان نظامانی قاتلانہ حملے میں بچ جانے کے چار ماہ بعد کابل واپس پہنچ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کابل میں پاکستانی سفارت خانے پر حملے کے بعد کابل میں پاکستانی سفارتی مشن کے سربراہ کو فوری طور پر نکال لیا گیا جس کے نتیجے میں ایک سیکیورٹی گارڈ شدید زخمی ہوگیا۔

یہ حملہ ایک ایسے وقت میں کیا گیا جب افغانستان میں پاکستان کے ناظم الامور عبید الرحمن نظامانی کابل میں پاکستانی سفارت خانے کے باغ میں چہل قدمی کر رہے تھے۔
سفارت خانے کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ ایک اکیلا حملہ آور گھروں کی آڑ میں آیا اور فائرنگ شروع کردی تاہم سفیر اور دیگر عملہ محفوظ رہے۔


Previous Post Next Post

Contact Form