اسٹیٹ بینک نے شہریوں کو 30 جون تک واپس لیے گئے پرائز بانڈز کیش کروانے کی یاد دہانی کرا دی

 


اس سے پہلے حکومت نے ان پرائز بانڈز کی واپسی/ نقد رقم کی واپسی کے لئے 30 جون 2022 کی ڈیڈ لائن مقرر کی تھی۔ مرکزی بینک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 'تاہم اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے کہ کچھ پرائز بانڈ ہولڈرز اپنے بانڈز واپس نہیں کروا سکے، پرائز بانڈز کو 30 جون 2023 تک کیش کرنے کا حتمی موقع دیا گیا ہے'۔


مرکزی بینک کے اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ پرائز بانڈز ایس بی پی بینکنگ سروسز کارپوریشن کے دفتر اور ملک بھر میں کمرشل بینکوں کی شاخوں سے حاصل کیے جاسکتے ہیں۔


اسٹیٹ بینک نے کمرشل بینکوں کو ضروری ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ توسیع شدہ تاریخ تک پرائز بانڈز کی نقد رقم یا تبادلے کے لیے عوام کی درخواستیں قبول کریں۔


اس نے عوام کو آخری موقع سے فائدہ اٹھانے کی ترغیب دیتے ہوئے کہا کہ یہ انعامی بانڈز توسیع شدہ ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد نقد یا تبادلے کے قابل نہیں ہوں گے اور بیکار ہو جائیں گے۔

Previous Post Next Post

Contact Form