پاکستان میں روپے کی قدر میں کمی کے بعد پیر کے روز سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوا ہے۔
آل پاکستان صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے اعداد و شمار کے مطابق 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 1100 روپے اور 943 روپے اضافے سے بالترتیب 2 لاکھ 17 ہزار 100 اور ایک لاکھ 86 ہزار 128 روپے ہوگئی۔
قیمتی دھاتوں کی قدر میں اضافہ انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں ایک بار پھر کمی کے بعد ہوا ہے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت بھی 5 ڈالر اضافے سے 2008 ڈالر فی اونس رہی۔
ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ دبئی مارکیٹ کے مقابلے میں پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 5 ہزار روپے ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستانی گولڈ مارکیٹ اس وقت عالمی مارکیٹ سے سستا ہے۔
فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان (ایف اے پی) کے مطابق پیر کو انٹربینک میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 30 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی اور یہ گزشتہ روز کے 284.40 روپے کے مقابلے میں 284.70 روپے پر بند ہوا۔