اسرائیل کے وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے پیر کے روز کہا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانا عرب اسرائیل تنازع کے خاتمے کی جانب ایک "بڑی چھلانگ" کے طور پر کام کرے گا۔
ہم سعودی عرب کے ساتھ نارملائزیشن اور امن چاہتے ہیں۔ یروشلم میں امریکی ریپبلکن سینیٹر لنڈسے گراہم کے ساتھ ملاقات کے دوران نیتن یاہو نے کہا کہ ہم اسے عرب اسرائیل تنازع کے خاتمے کی جانب ایک بڑی چھلانگ کے طور پر دیکھتے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ 'اس معاہدے کے اسرائیل، سعودی عرب، خطے اور دنیا دونوں کے لیے تاریخی نتائج برآمد ہوسکتے ہیں'۔
متحدہ عرب امارات، بحرین، سوڈان اور مراکش کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے امریکہ کی سرپرستی میں ابراہام معاہدے پر دستخط کے بعد سے اسرائیل اس اقدام کو مزید ممالک تک پھیلانے کی کوشش کر رہا ہے۔ اسرائیل کے اعلیٰ حکام بارہا اس بات پر زور دے چکے ہیں کہ سعودی عرب کے ساتھ تعلقات قائم کرنا حتمی کامیابی ہوگی اور خطے میں امن کے قیام کے لیے اہم ثابت ہوگی۔
Source : alarabiya