پنجاب الیکشن: الیکشن کمیشن نے پارٹی ٹکٹ جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع کر دی

 


الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پنجاب الیکشن لڑنے کے خواہشمند امیدواروں کے لیے پارٹی ٹکٹ جمع کرانے اور انتخابی نشانات کی الاٹمنٹ کی تاریخ میں توسیع کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے پنجاب الیکشن پروگرام پر نظر ثانی کی ہے جس کے مطابق امیدواروں کو 20 سے 26 اپریل تک انتخابی نشانات الاٹ کیے جائیں گے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ انتخابی نشانات الاٹ کرنے کی اعلان کردہ تاریخوں پر عید کی تعطیلات کا اطلاق نہیں ہوگا، پنجاب میں عام انتخابات 14 مئی کو ہوں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق امیدواروں کے لیے پارٹی ٹکٹ جمع کرانے کی آخری تاریخ رات 12 بجے تک بڑھا دی گئی ہے۔

صوبائی الیکشن کمشنر اور تمام ریٹرننگ افسران کو الیکشن کمیشن کے فیصلے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے تمام سیاسی جماعتوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ مقررہ وقت تک اپنے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ دینے کو یقینی بنائیں۔

انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے انتخابی نشانات ریٹرننگ افسر کو جمع کرائیں اور شیڈول کے مطابق الاٹمنٹ کا عمل مکمل کریں۔


Previous Post Next Post

Contact Form