اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)دوحہ سے اسلام آباد جانے والا غیر ملکی ایئرلائن کا طیارہ رن وے سے ٹکرانے کے باعث حادثے سے بال بال بچ گیا۔
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران غیر ملکی ایئرلائن کا طیارہ رن وے سے ٹکرا گیا۔ ذرائع کے مطابق طیارے نے لینڈنگ کی ناکام کوشش کی اور بعد ازاں ٹیک آف کے دوران اس کی دم رن وے سے ٹکرا گئی۔
پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (پی سی اے اے) اور اے اے آئی بی ایئرکرافٹ ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن بورڈ (اے اے آئی بی) نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ پی سی اے اے کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایئرلائن کو تحقیقات مکمل ہونے تک طیارے کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر گراؤنڈ کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔
Source : Ary News