کراچی میں منکی پوکس کے تین کیسز سامنے آگئے

 

کراچی: پاکستان میں بیرون ملک سے آنے والے افراد میں منکی پوکس کے مزید 3 مشتبہ کیسز سامنے آئے ہیں۔



ذرائع کے مطابق تینوں مسافر 26 اپریل کو متحدہ عرب امارات سے دو مختلف پروازوں کے ذریعے کراچی پہنچے تھے اور ان میں متعدی بیماری کی علامات تھیں۔


ڈائریکٹر بارڈر اینڈ ہیلتھ سروسز ڈاکٹر غلام مرتضیٰ شاہ کے مطابق تینوں مریضوں کو آئسولیشن سینٹر منتقل کردیا گیا ہے۔

اس سے قبل اسلام آباد میں منکی پوکس کے دو کیسز سامنے آچکے ہیں جن کا تعلق سعودی عرب سے تھا۔


وزارت صحت کے ذرائع نے اردو نیوز کو بتایا کہ منکی پوکس کے مریضوں کا تعلق جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد سے ہے۔


سندھ کے اسپتالوں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا

منکی پوکس کے کیسز کے بعد سندھ بھر کے اسپتالوں کو ہائی الرٹ کردیا گیا تھا اور حکام نے مشتبہ مریضوں کے لیے آئسولیشن ایریاز قائم کرنے کی ہدایات جاری کی تھیں۔


ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز سندھ نے تمام سرکاری اسپتالوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ منکی پوکس کے مریضوں کے لیے 5 سے 10 بستروں پر مشتمل آئسولیشن ایریاقائم کریں۔

Previous Post Next Post

Contact Form