اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اتحاد کی تمام جماعتیں متحد ہیں اور اجلاس سے متعلق جھوٹی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔
انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ میڈیا کے کچھ حصوں میں حکمراں جماعتوں کی ملاقات کے بارے میں قیاس آرائیاں بے بنیاد اور غلط ہیں۔
وفاقی وزیر نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ میڈیا نے حتمی اعلامیہ جاری ہونے سے پہلے ہی اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں کو منسوب کرکے اجلاس سے متعلق خبریں نشر کرنا شروع کردیں۔
سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق مریم اورنگزیب نے کہا کہ فیصلے ان تمام جماعتوں کی رائے سے کیے جا رہے ہیں جو متحد ہیں۔