آزاد جموں و کشمیر اسمبلی کا اجلاس نئے وزیراعظم کے انتخاب کے بغیر ملتوی

 

مظفرآباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)آزاد جموں و کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کا اجلاس بغیر کسی ووٹنگ کے ملتوی کر دیا گیا۔  

تفصیلات کے مطابق توہین عدالت کیس میں سردار تنویر الیاس کی نااہلی کے بعد آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کردیا گیا۔

پیر کو قومی اسمبلی کا اجلاس دوپہر 2 بجے کے لیے ملتوی کیا گیا تھا تاہم ڈپٹی اسپیکر کی جانب سے تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد ایوان کا اجلاس رات 8 بجے دوبارہ شروع ہوا اور ملتوی کردیا گیا۔ ...
واضح رہے کہ 11 اپریل کو آزاد جموں و کشمیر ہائی کورٹ کی جانب سے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس کو نااہل قرار دیے جانے کے بعد اپوزیشن کی جانب سے اسمبلی کا اجلاس طلب کیا گیا تھا کیونکہ انہوں نے بالواسطہ طور پر عدلیہ پر ان کی حکومت کے کام کاج میں رکاوٹ ڈالنے اور حکم امتناع کے ذریعے ایگزیکٹو کے دائرہ کار میں مداخلت کا الزام عائد کیا تھا۔

آزاد جموں و کشمیر کے عبوری آئین کے تحت جب ایوان کے دوران وزیر اعظم کا عہدہ خالی ہوتا ہے تو وہ معمول کے ایجنڈے کو بالائے طاق رکھتے ہوئے فوری طور پر نئے قائد ایوان کا انتخاب کرے گا۔


Previous Post Next Post

Contact Form