اسلام آباد:(پاک آنلائن نیوز) وزارت دفاع نے ملک میں ایک ساتھ انتخابات کرانے کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق انتخابات کے لیے مسلح افواج مختص کرنے کی ذمہ دار وزارت دفاع نے ملک میں ایک ساتھ انتخابات کرانے کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔
وزارت داخلہ نے سپریم کورٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ پنجاب میں انتخابات 8 مئی کو کرانے کا 4 اپریل کا حکم واپس لیا جائے اور ہدایت جاری کی جائے کہ قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے عام انتخابات ان کی مدت پوری ہونے کے بعد ایک ہی وقت میں کرائے جائیں۔
وزارت کا موقف وفاقی حکومت کے مؤقف سے مطابقت رکھتا ہے جس نے پنجاب اور خیبر پختونخوا (کے پی) میں الگ الگ عام انتخابات کرانے کی مخالفت کی ہے۔