وزیرآباد:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان پر حملے کے خلاف درج ایف آئی آر کے مدعی ایس ایچ او عامر شہزاد دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔
تفصیلات کے مطابق صدر وزیر آباد تھانے کے ایس ایچ او سب انسپکٹر عامر شہزاد دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔
مقتول پولیس اہلکار کے بیان پر عمران خان پر قاتلانہ حملے کا مقدمہ تھانہ سٹی وزیر آباد میں درج کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے دوران اللہ والا چوک پر پی ٹی آئی کے استقبالیہ کیمپ کے قریب ایک شخص کی فائرنگ سے عمران خان اور پی ٹی آئی کے متعدد رہنما زخمی ہوگئے تھے۔
وزیرآباد میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ کے نتیجے میں پارٹی کا ایک کارکن جاں بحق اور سابق وزیراعظم سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔