اسلام آباد پولیس کا نیوزی لینڈ کی ٹیم کو عالمی معیار کی سیکیورٹی فراہم کرنے کا اعلان

 

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد پولیس نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کو دورہ پاکستان کے دوران فول پروف اور عالمی معیار کی ٹیم فراہم کرنے کیلئے مکمل طور پر تیار ہے۔



پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز 14 اپریل سے لاہور میں کھیلی جائے گی۔


ہفتے کے روز محکمہ پولیس کے ذرائع نے اے آر وائی نیوز کو بتایا تھا کہ وفاقی دارالحکومت کی پولیس نے نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کو محدود اوورز کی سیریز کے لیے سیکیورٹی فراہم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی پولیس 'جاری مردم شماری اور آٹے کی تقسیم' کو سیکیورٹی فراہم کرنے میں مصروف ہے، وسائل اور اخراجات کی فراہمی پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی ذمہ داری ہے۔

آئی جی پولیس ڈاکٹر اکبر ناصر خان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ انگلش کرکٹ ٹیم کے دورے اور پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن کے دوران کیپیٹل پولیس نے اعلیٰ ترین سطح کی سیکیورٹی فراہم کی تھی۔

Previous Post Next Post

Contact Form