مریم نواز عمرہ کی ادائیگی کے بعد لاہور پہنچ گئیں

 



پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز عمرہ کی ادائیگی کے بعد سعودی عرب سے وطن واپس پہنچ گئیں۔

مسلم لیگ (ن) کی رہنما اپنے دیگر اہل خانہ کے ہمراہ غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے جدہ سے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچیں۔

عمرے کی ادائیگی کے بعد جنید صفدر، عائشہ جنید، ڈاکٹر آصف مرزا، خدیجہ حفیظ، ماہ نور صفدر، ڈاکٹر عدنان، نورشین عدنان، محمد اسد خان، مس ٹمن، آصف حسین اور صائمہ فاروق بھی مریم نواز شریف کے ہمراہ وطن واپس پہنچ گئیں۔

سعودی عرب سے واپسی پر مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں نے ایئرپورٹ پر مریم نواز کا استقبال کیا۔ وہ 11 اور 12 اپریل کی درمیانی شب لاہور سے جدہ کے لیے روانہ ہوئی تھیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر آج (جمعرات) باضابطہ طور پر اپنی سیاسی سرگرمیاں دوبارہ شروع کریں گی۔

Previous Post Next Post

Contact Form