وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرلیا

 

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف پارلیمنٹ کے ایوان زیریں سے اعتماد کا ووٹ لینے پر غور کررہے ہیں جس کے پیش نظر قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو ضمنی ایجنڈا تیار کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔



پنجاب میں عام انتخابات کے حوالے سے سپریم کورٹ کی ڈیڈ لائن کے درمیان موجودہ حکومت کی اتحادی جماعتوں نے وزیراعظم شہباز شریف کو قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کی تجویز دی ہے۔


تمام حکومتی ارکان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ آج کے قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپنی حاضری یقینی بنائیں۔ الیکشن میں تاخیر کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ الیکشن میں تاخیر کیس کی سماعت کرنے والے سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے وزیراعظم شہباز شریف کو اکثریت نہ ملنے کا مشاہدہ کیا تھا۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں شہباز شریف کے اعتماد کے ووٹ کے بارے میں علم نہیں تھا۔


میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ انہیں نہیں معلوم کہ وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے یا نہیں۔


دوسری جانب خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کسی بھی قیمت پر پارلیمنٹ کی حدود کا تحفظ کرے گی اور کسی قسم کی مداخلت کی اجازت نہیں دے گی۔

Previous Post Next Post

Contact Form