جاوید لطیف نے پی ٹی آئی سربراہ سے مذاکرات کی مخالفت کردی

 


اسلام آباد:وفاقی وزیر جاوید لطیف نے کہا ہے کہ حقیقی سیاسی جماعتوں کے درمیان بات چیت ہوسکتی ہے لیکن اس شخص سے نہیں جو معاشرے میں انتشار اور اخلاقی انحطاط کا ذمہ دار ہے۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کو گھر بیٹھے ضمانتیں دی گئیں جبکہ مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف جنہوں نے ملک کو ایٹمی طاقت بنایا اور سی پیک دیا اور دہشت گردی کا خاتمہ کیا وہ جلاوطنی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف پر دس سال کے لئے سیاست پر پابندی عائد کی گئی ہے جو سراسر ناانصافی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ماضی میں جنرل مشرف نے انہیں زبردستی پاکستان سے جلاوطن کیا تھا۔

وفاقی وزیر نے تحریک انصاف کے رہنما عمران خان کے ساتھ مذاکرات کی شدید مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ یہ 'دہشت گرد'، بدعنوان اور اخلاقی طور پر بیمار سوچ رکھنے والے رہنما کے ساتھ نہیں کیا جا سکتا۔


Previous Post Next Post

Contact Form