فواد چوہدری نے 9 مئی کے واقعات کو شرمناک قرار دیتے ہوئے تحقیقات کا مطالبہ کردیا

 


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر نائب صدر فواد چوہدری نے 9 مئی کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے اسے شرمناک قرار دیا ہے۔


اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر نے 9 مئی کے واقعات بالخصوص راولپنڈی میں جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) اور لاہور کور کمانڈر ہاؤس میں توڑ پھوڑ کی مذمت کی۔


فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ معاملے کی انکوائری ہونی چاہیے اور اس میں ملوث افراد کو سخت سزا دی جانی چاہیے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں موجود پی ٹی آئی رہنما آدھی رات سے 15 منٹ قبل عدالت کے احاطے سے چلے گئے۔


اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے سینئر نائب صدر فواد چوہدری کو گرفتار کرنے سے پولیس کو دو روز کے لیے روک دیا۔


اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل سنگل رکنی بینچ نے پولیس کو نواز شریف کی گرفتاری سے روک دیا جس کے بعد پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کو ریلیف مل گیا۔

Previous Post Next Post

Contact Form