بی این پی سربراہ اختر مینگل کا شیریں مزاری کی فوری رہائی کا مطالبہ

 


بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے چیئرمین سردار اختر مینگل نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما شیریں مزاری کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بی این پی سربراہ کا کہنا تھا کہ خواتین کے ساتھ اس طرح کا سلوک ناقابل قبول ہے اور انہیں سیاست میں نہیں گھسیٹا جانا چاہیے چاہے وہ کسی بھی جماعت سے تعلق رکھتے ہوں۔


انہوں نے کہا کہ وہ سابق وفاقی وزیر کے ساتھ ہونے والے سلوک کی مذمت کرتے ہیں اور حکام سے درخواست کرتے ہیں کہ انہیں فوری طور پر رہا کیا جائے۔


اس سے قبل اسلام آباد پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما شیریں مزاری کو رہائی کے کچھ لمحوں بعد اڈیالہ جیل کے باہر سے گرفتار کیا تھا۔


شیریں مزاری کی صاحبزادی ایمان مزاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ وہ اڈیالہ جیل کے باہر اپنی والدہ کا انتظار کر رہی تھیں لیکن رہائی کے فوری بعد اسلام آباد پولیس نے انہیں دوبارہ گرفتار کر لیا۔

Previous Post Next Post

Contact Form