سیالکوٹ(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینئر صحافی اور اینکر پرسن عمران ریاض خان کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او سیالکوٹ کا کہنا ہے کہ سینئر صحافی عمران ریاض خان کے اغوا کی ایف آئی آر تھانہ سول لائن میں درج کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ نامعلوم افراد کے خلاف اغوا کی دفعات شامل ہیں اور عمران ریاض خان کی رہائی کے لئے آئی ٹی ماہرین اور پولیس افسران پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ القادر ٹرسٹ کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد ہونے والے 'پرتشدد احتجاج' کے بعد پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے۔
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد پرتشدد جھڑپیں شروع ہو گئیں۔
یہ احتجاج دور دراز اور بڑے شہروں میں کیا گیا کیونکہ پارٹی کارکن اپنے چیئرمین کی گرفتاری کی وجہ سے مشتعل ہیں، بلوچستان، پنجاب، خیبر پختونخوا اور اسلام آباد نے امن و امان کو یقینی بنانے کے لئے مسلح افواج کو طلب کیا ہے۔