کراچی: سیکریٹری ورکس اینڈ سروسز سندھ عمران عطا سومرو دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔
عمران عطا سومرو سندھ میں سیکریٹری اطلاعات و آرکائیوز ڈپارٹمنٹ اور دیگر اہم انتظامی عہدوں پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ انہوں نے سیکریٹری بلدیات سندھ کی حیثیت سے بھی اپنے فرائض سرانجام دیے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سیکریٹری ورکس اینڈ سروسز سندھ عمران عطا سومرو کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ عمران عطا سومرو ایک بہترین افسر تھے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے عمران عطا سومرو کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اپنے پیغام میں انہوں نے مرحوم کے سوگوار خاندان سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ مرحوم کو صبر جمیل عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور گیان چند ایسرانی نے سیکریٹری ورکس اینڈ سروسز عمران عطا سومرو کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے مرحوم کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ عمران عطا سومرو کی اچانک موت کی خبر سن کر انہیں شدید صدمہ پہنچا۔ انہوں نے کہا کہ عمران عطا سومرو ایک بہترین افسر تھے اور سندھ حکومت ایک قابل بیوروکریٹ سے محروم ہوگئی ہے۔
وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے سومرو کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کی مغفرت کے لیے دعا کی۔