پاکستان آئی ایم ایف کے بغیر بھی ڈیفالٹ نہیں کرے گا: اسحاق ڈار

 

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ اگر آئی ایم ایف کے ساتھ تعطل کا شکار قرض پروگرام بحال نہیں کیا گیا تو بھی پاکستان ڈیفالٹ نہیں ہوگا۔



اسلام آباد سیکیورٹی ڈائیلاگ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ملک کے قرضوں کی ادائیگی میں ناکامی کی افواہیں نہ پھیلائی جائیں۔

وفاقی وزیر نے ایک بار پھر اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان نے قرض پروگرام کی بحالی کو یقینی بنانے کے لئے تمام ضروری اقدامات اٹھائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو جون تک 3.7 ارب ڈالر کے قرضوں کی ادائیگی کرنی ہے اور یقین دلایا کہ پاکستان تمام وعدوں کو بروقت پورا کرے گا۔


وفاقی وزیر نے بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسیوں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ انہیں پاکستان کے ڈیفالٹ کے بارے میں بات نہیں کرنی چاہیے۔


اس سے قبل آئی ایم ایف نے کہا تھا کہ وہ 2019 میں طے پانے والے 6.7 ارب ڈالر کے قرض کے نویں جائزے پر معاہدے تک پہنچنے کے ہدف کے ساتھ فنڈنگ اور پالیسی کی یقین دہانیوں کے حصول کے لیے پاکستان کے ساتھ مصروف عمل ہے۔


منگل کے روز موڈیز نے کہا تھا کہ اگر پاکستان کو آئی ایم ایف سے بیل آؤٹ نہیں ملا تو وہ ڈیفالٹ ہوسکتا ہے کیونکہ جون کے بعد اس کے فنانسنگ آپشنز غیر یقینی ہیں۔

Previous Post Next Post

Contact Form