نیب نے القادر ٹرسٹ کیس کا نام تبدیل کرتے ہوئے عمران خان کو طلب کرلیا

 


قومی احتساب بیورو (نیب) نے القادر ٹرسٹ کیس کا نام تبدیل کرکے 'نیشنل کرائم ایجنسی 19 کروڑ پاؤنڈ اسکینڈل' کر دیا ہے اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کو 18 مئی کو طلب کر لیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) نے القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کو ذاتی حیثیت میں 18 مئی کو طلب کیا تھا جس کا عنوان تبدیل کرکے 'نیشنل کرائم ایجنسی 19 کروڑ پاؤنڈ اسکینڈل' کردیا گیا ہے۔


ذرائع نے اردو نیوز کو بتایا کہ نیب نے سابق وزیراعظم کو کیس سے متعلق دستاویزات لانے کی ہدایت کی ہے۔

Previous Post Next Post

Contact Form