عمران خان کی عقیل کریم ڈھیدھی سے ملاقات

 




لاہور:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے معروف بزنس مین عقیل کریم ڈھیڈھی سے ملاقات کی۔

تفصیلات کے مطابق عقیل کریم ڈھیڈھی نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ان کی زمان پارک لاہور رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ 

زمان پارک سے روانگی پر ایک صحافی نے پوچھا کہ کیا وہ کسی کا پیغام لے کر آئے ہیں؟ اس کے جواب میں عقیل کریم ڈھیڈی نے کہا کہ وہ سابق وزیراعظم عمران خان سے موجودہ معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کرنے آئے ہیں۔

اس سے قبل پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے کہا تھا کہ القادر ٹرسٹ کیس میں گرفتاری کے بعد وہ ثابت کریں گے کہ 9 مئی کو پرامن مظاہرین کو مشتعل کرنے کے لیے آتش زنی کے منصوبے لگائے گئے تھے۔


Previous Post Next Post

Contact Form