کراچی پولیس نے علی زیدی سمیت پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں کو گرفتار کرلیا

 


کراچی( این این آئی)کراچی میں پولیس نے پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی سمیت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے متعدد رہنماؤں کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق شارع فیصل کراچی پر پولیس نے مظاہرین کے خلاف آنسو گیس کے گولے داغے اور ہوائی فائرنگ کی۔


کالا پل پر پی ٹی آئی رہنما علی زیدی، رکن سندھ اسمبلی عدیل احمد اور 23 دیگر کارکنان موجود تھے۔


واضح رہے کہ القادر ٹرسٹ کیس میں گرفتار چیئرمین پی ٹی آئی کو طبی معائنے کے لیے اسلام آباد کے پولی کلینک کے 7 رکنی میڈیکل بورڈ کے حوالے کردیا گیا ہے۔

قومی احتساب بیورو (نیب) کے وارنٹ پر عمل کرنے والے رینجرز اہلکاروں نے پی ٹی آئی کے سربراہ کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے حراست میں لیا تھا جہاں سابق وزیراعظم اپنے خلاف درج متعدد مقدمات میں ضمانت حاصل کرنے گئے تھے۔


آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ عمران خان کو القادر ٹرسٹ کیس میں گرفتار کیا گیا ہے، صورتحال قابو میں ہے۔

کئی شہروں میں احتجاجی مظاہرے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کیا ہے۔


یہ اپیل پی ٹی آئی کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے کی گئی۔


سابق وزیراعظم کی گرفتاری کے خلاف اسلام آباد، لاہور، کراچی، کوئٹہ، ملتان اور دیگر شہروں میں پی ٹی آئی کے سیکڑوں کارکن سڑکوں پر نکل آئے۔


پولیس نے اسلام آباد میں کشمیر ہائی وے بلاک کرنے والے پی ٹی آئی کے متعدد کارکنوں کو گرفتار کیا ہے۔


کراچی میں پی ٹی آئی کے ایم این ایز اور ایم پی ایز کی جانب سے سڑکیں بند کیے جانے کے بعد شارع فیصل کی دونوں گلیوں کو بند کردیا گیا۔

Previous Post Next Post

Contact Form