منکی پوکس کے دو مشتبہ افراد کو کراچی کے آئسولیشن سینٹر منتقل کر دیا گیا

 


کراچی: جدہ سے کراچی پہنچنے والے دو مشتبہ مسافروں کو آئسولیشن سینٹر منتقل کردیا گیا۔   

تفصیلات کے مطابق جدہ سے کراچی پہنچنے والے دو افراد کو منکی پوکس کا مشتبہ مریض قرار دے دیا گیا ہے۔ ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق مشتبہ مریضوں میں 3 سالہ بچی راحیلہ اور 16 سالہ نوجوان عفان محمد شامل ہیں۔

ایئرپورٹ حکام نے دونوں مسافروں کو آئسولیشن سینٹر منتقل کردیا ہے۔
ایک روز قبل محکمہ صحت سندھ نے کراچی میں منکی پوکس کے پہلے کیس کی تصدیق کی تھی۔

محکمہ صحت کے مطابق مریض حال ہی میں جدہ سے کراچی پہنچا تھا اور خیال کیا جاتا ہے کہ وہ وہاں وائرس کا شکار ہوا تھا۔

تصدیق کے بعد مریض کو طبی امداد کے لیے آئسولیشن وارڈ میں منتقل کردیا گیا ہے جبکہ فیوتھر کے نمونے لے کر ڈاؤ یونیورسٹی لیب میں بھیجے گئے ہیں۔

محکمہ صحت سندھ نے لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنے ہاتھ دھونے اور ایسے افراد کے ساتھ قریبی رابطے سے گریز کریں جن میں بیماری کی علامات ظاہر ہورہی ہیں۔


Previous Post Next Post

Contact Form