پشاور میں ریڈیو پاکستان کی عمارت کو آگ لگا دی گئی

 


پشاور: (دنیا نیوز) پشاور میں ریڈیو پاکستان کی عمارت پر سیکڑوں مظاہرین نے حملہ کر دیا۔


ریڈیو پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل طاہر حسین نے تصدیق کی ہے کہ پشاور میں سرکاری میڈیا کی عمارت پر پرتشدد مظاہرین نے حملہ کیا۔


انہوں نے کہا کہ مظاہرین نے نیوز روم اور ریڈیو اسٹیشن کے دیگر حصوں میں تباہی مچادی۔


انہوں نے بتایا کہ شرپسندوں نے نیوز روم اور ریڈیو آڈیو روم میں گھس کر اندر موجود فرنیچر کو آگ لگا دی۔


ریڈیو پاکستان کی عمارت میں کھڑی گاڑیوں کو بھی آگ لگا دی گئی جبکہ شرپسندوں نے کیمروں، مائیکروفونز اور دیگر دفتری سامان سمیت سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا اور لوٹ لیا۔


پرتشدد مظاہرین نے منگل کے روز بھی ریڈیو پاکستان کی عمارت پر حملہ کیا تھا۔

ایمبولینس کو آگ لگا دی گئی

دریں اثنا پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنان بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکل آئے جس کے بعد کچھ مظاہرین نے ایمبولینس کو آگ لگا دی۔

مظاہرین کی جانب سے خیبر روڈ کو بند کرنے کے بعد صورتحال تیزی سے بگڑ گئی جس کی وجہ سے بڑے پیمانے پر ٹریفک جام ہوگیا اور مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔


پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار افراد کو متعدد الزامات کا سامنا ہے جن میں املاک، کاروں اور ایمبولینسوں کو آگ لگانا بھی شامل ہے۔ حکام نے ملزمین کے خلاف مقدمات درج کر لئے ہیں اور فی الحال معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

Previous Post Next Post

Contact Form