اسلام آباد ہائی کورٹ نے تمام مقدمات میں عمران خان کی عبوری ضمانت منظور کرلی

 


اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی تمام مقدمات میں عبوری ضمانت منظور کرلی۔

ہائی کورٹ نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ وہ ١٧ مئی تک انہیں گرفتار نہ کریں۔ عدالت نے ہدایت کی کہ 9 مئی کے بعد درج کسی بھی معاملے میں انہیں گرفتار نہ کیا جائے۔


اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب نے کیس کی سماعت کی۔ عمران خان کے وکیل سلمان صفدر نے دلائل دیئے۔ سلمان صفدر نے کہا کہ عدالت نے پہلے دو مقدمات میں عبوری ضمانت میں 16 مئی تک توسیع کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدالت نے ان کے موکل کی عبوری ضمانت کی درخواست مسترد نہیں کی۔


سلمان صفدر نے کہا کہ رجسٹرار آفس کو ان کی عبوری ضمانت کی درخواست پر اعتراض ہے۔ انہوں نے کہا کہ خان کو 9 مئی کو دو معاملوں میں ہائی کورٹ کے سامنے پیش ہونا تھا۔


Previous Post Next Post

Contact Form