لاہور( این این آئی)سعودی حکومت نے عازمین حج کو مفت فراہم کرنے کے بعد رواں سال سے آب زم زم کے مقدس پانی کی فیس وصول کرنے کا اعلان کردیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی عازمین حج کو سعودی عرب سے روانگی پر 5 لیٹر مقدس پانی حاصل کرنے کے لیے اب 15 سعودی ریال (تقریبا 1114 روپے) ادا کرنا ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی عازمین حج 8 لاکھ 96 ہزار لیٹر پانی حاصل کرنے کے لیے سعودی حکومت کو 20 کروڑ روپے (امریکی ڈالر کی شکل میں) ادا کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی حکومت رواں سال ایک لاکھ 79 ہزار 210 عازمین سے پانی کے لیے رقم وصول کرے گی۔
دوسری جانب سعودی حج امور کمیٹی کا کہنا ہے کہ رہائشی اجازت نامے کے حصول کے لیے درخواستیں رواں ماہ کے اختتام تک جمع کرائی جا سکتی ہیں۔
اس میں مزید کہا گیا ہے کہ زائرین کے لئے رہائش مختص کرنے کے لئے حفاظتی اقدامات کو ترجیح دی گئی ہے۔
منظور شدہ انجینئرنگ کمپنیاں رہائشی اجازت نامے دینے سے پہلے عمارتوں کا معائنہ کریں گی۔